12 مارچ 2017 - 12:29
شامی بحران کی اصل وجہ ناجائز صہیونی ریاست ہے: ایرانی اسپیکر

ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کی سازشوں کہ وجہ سے شام جنگ اور بحران کا شکار ہے مگر اسلامی ممالک کو چاہئے کہ اس حقیقت پر توجہ دیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کی سازشوں کہ وجہ سے شام جنگ اور بحران کا شکار ہے مگر اسلامی ممالک کو چاہئے کہ اس حقیقت پر توجہ دیں.

اتوار کے روز مجلس کے اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹر لاریجانی نے صہيوني وزير اعظم 'نيتن ياہو' اور روسي صدر 'ولاديمر پوٹن' كے درميان حاليہ ملاقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ آج صہيونيوں كي سازش شام ميں جنگ كي بنيادي وجہ ہے كيونكہ نيتن ياہو نے شام ميں قيام امن كے لئے شرط مقرر كيا ہے اور اس سے يہ بات واضح ہوتي ہے كہ شام ميں دہشتگردوں كے خلاف جنگ ناجائز صيہوني رياست كے بھي خلاف جنگ ہے.

لاريجاني نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي ممالك كو خطے ميں موجودہ بحرانوں كے حقائق پر توجہ ديں اور غيرتعميري اقدامات اٹھانے سے گريز كريں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲